شمالی کوریا کا کھلا خط دراصل ’ہرزہ سرائی‘ ہے، آسٹریلیا

شمالی کوریا کا کھلا خط دراصل ’ہرزہ سرائی‘ ہے، آسٹریلیا

سڈنی:  آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بْل نے شمالی کوریا   کی طرف سے متعدد ممالک کو ارسال کئے گئے کھلے خط   کو ’’ہرزہ سرائی‘‘ قرار دے دیا ہے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق خط  میں شمالی کوریا   کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری خود  کو  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دور  رکھے۔ شمالی کوریا  کی خارجہ امور کمیٹی کی طرف سے یہ خط ستمبر کے اواخر میں کئی ممالک روانہ کیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا بھی شامل تھا۔

اس خط کے متن کے مطابق پر امن ممالک کو امریکی صدر کے تکبرانہ رویوں سے دوری اختیار کر لینا چاہئے کیونکہ ٹرمپ اس دنیا کو جوہری جنگ کے دہانے پر لانا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں