کپتان سرفراز احمد کے چلانے کی وجہ سے میں مزید اچھا پرفارم کرتا ہوں : حسن علی

کپتان سرفراز احمد کے چلانے کی وجہ سے میں مزید اچھا پرفارم کرتا ہوں : حسن علی

ابو ظہبی:قومی ٹیم کے میڈیم پیسر حسن علی کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کا چلانا اور ڈانٹ ڈپٹ کرنا قدرتی انداز ہے جس سے میں ریلکس ہونے کی بجائے مزید اچھا پرفارم کرتا ہوں۔


ایک انٹر ویو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ اس وقت بالنگ کی ذمہ داریاں ان پر زیادہ ہیں اورفارم کو برقرار رکھنے کیلئے وہ فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے چلاکر ڈانٹتے نہیں بلکہ حوصلہ بڑھاتے ہیں، جب میں تھوڑا ریلیکس ہوں تو وہ کہتے ہیں فوکس کرو، تگڑے ہوجائو جس سے مجھے مزید حوصلہ ملتا ہے۔


حسن علی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کیخلاف کھیلے گئے میچ میں لاہوریوں کا سیلاب امڈ آیا تھا تاہم ابوظہبی کے سنسان میدان میں سری لنکا کیخلاف میچ کھیلتے ہوئے لاہوری تماشائیوں کی کمی کو شدت سے محسوس کیا، خوشی ہے کہ سری لنکن ٹیم لاہور میں تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلے گی اور اپنے ہوم گرانڈ پر پرفارم کرنے کیلئے بیتاب ہوں، وقار یونس کا ریکارڈ توڑنا بڑی کامیابی ہے۔