پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار دیگر صوبوں سے بہتر ہے : حمزہ شہباز

پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار دیگر صوبوں سے بہتر ہے : حمزہ شہباز


لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار دیگر صوبوں کیلئے ایک مثال ہے اور ہمیں صحت مند مقابلہ کے ذریعے پاکستان کو بہتر بنانا چاہیے ۔


برطانوی ترقیاتی ادارے "ڈیفڈ"کی ڈائریکٹر اور صوبہ پنجاب کے لئے نمائندہ رتھ گراھم سے ملاقات کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اہم شعبوں میں تیز رفتار اور دور رس ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور انفراسٹکچر کی بہتری کے لئے نمایاں کام کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں ریفارمز لانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر کام کیاہے اور صوبہ بھر میںیکساں ترقی کے ماڈل کو اپنانے کی کوشش کی ہے ۔


حمزہ شہباز نے کہاکہ سسٹم کو بہتر بنانے کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے لیکن موجودہ حکومت درست سمت میںکام کررہی ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ۔ ہیومن ریسورس اہم ترین شعبہ ہے جس پر ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ترجیحات بہت واضح ہیں اور انشاء اللہ 2018تک لوڈشیڈنگ سمیت اہم قومی مسائل حل کرلئے جائیں گے۔