موبائل فون کا استعما ل جان لیوا بیماریوں کا باعث بننے لگا

موبائل فون کا استعما ل جان لیوا بیماریوں کا باعث بننے لگا

لندن: آجکل کے دور میں موبائل فون کا استعمال عام ہو چکا ہے۔جہاں موبائل فون دور حا لیہ کے لیے ضرورت ہے وہاں اس کے انسانی زندگی پر بہت منفی اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
برطانوی ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے بہت سے محلق بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے نہ صرف کینسر اور ٹیومر جیسے محلق امراض پیدا ہو رہے ہیں بلکہ اس کا بے جااستعمال انسانی دماغ پر بہت گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔
سمارٹ فون اور دیگر دستی آلات پر بڑھتا ہوا انحصار ہماری یادداشت، معلومات جمع کرنے اورمسائل حل کرنے کیلئے سوچ بچار کی صلاحیت کوشدید متاثر کررہا ہے اسی لیے ممتاز دماغی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ سمارٹ فون کا بے تحاشا استعمال اور اس پر انحصار ہمیں کند ذہن بنارہا ہے ۔
ماہرین کے مطابق موبائل کے اندر سے نکلنے والی شعاعیں دلی امراض کا بھی سبب بن رہی ہیں تاہم موبائل فون کے استعمال سے ڈپریشن ، تناؤاورحادثات کا خطرہ بھی بڑھتاجاتا ہے۔