'آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کر سکتا'

 'آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کر سکتا'

چارسدہ: ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امن اور سیاسی استحکام کے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو سکتے۔ دنیا 2013 میں پاکستان کو خطرناک ملک سمجھ رہی تھی اور اس سال تک مگرمچھ کی طرح ملک کو کھانے والی دہشت گردی آج ختم ہو چکی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کر سکتا، ملک کی خاطر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے جانیں قربان کیں اور شہدا کی قربانیوں سے پاکستان دنیا میں عزت اور وقار حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہے تاہم ملک کا دفاع اس کی مضبوط معیشت کے ساتھ جڑا ہوتا ہے اور مضبوط معیشت ملک کو نا قابل تسخیر ہونے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن کے لئے ایف سی کا کردار کلیدی ہے جب کہ ایف سی دنیا میں امن فورسز کا حصہ بھی ہے اور بین الاقوامی ادارے اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں