راولپںڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق کل شمالی وزیرستان میں کرکٹ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پاک الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا جو میران شاہ سے لائیو ٹیلی کاسٹ ہو گا۔
8ce5d6ad07bcb1d5f851bc4c5abea03dمیچ کا انعقاد شمالی وزیرستان ایجنسی اور پشاور زلمی کے تعاون سے ہو گا۔ پاکستانی ٹیم میں عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی، وجاہت اللہ واسطی، انضمام الحق، کامران اکمل، یونس خان، جنید خان اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں