شمالی کوریا نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو اسے نقصان ہو سکتا ہے: جنوبی کوریا

شمالی کوریا نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو اسے نقصان ہو سکتا ہے: جنوبی کوریا

سیول : جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ کی شمالی کوریا کو دھمکی حتمی ہے اور اگر شمالی کوریا نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو اسے نقصان ہو سکتا ہے۔


جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انکے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کو انتباہ مضبوط ہے ۔ہم ڈونلڈٹرمپ کے اقوام متحدہ سے خطاب کو امن و تحفظ جسکا امریکہ اور شمالی کوریا کو سامنا ہے جیسے اہم ایشوز پر ایک مضبوط اور مخصوص موقف کے طور پر دیکھ رہے ہیں


انہوں نے کہا کہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ امریکی حکومت شمالی کوریا کے جوہری ایشو کو کس قدر سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا غیر معمولی وقت بھی اس ایشو پر بات چیت کرتے ہوئے گزارا ہے