لاہور:دل کے مرض اور دمہ سے نجات پائیں

لاہور:دل کے مرض اور دمہ سے نجات پائیں

ایک درخت جس کا نام ارجن ہے اس کی چھال دل کی قوت بڑھانے ، پٹھوں کو مضبوط کرنے دمہ کے علاج کے لئے عمدہ دوا ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق ارجن سے حاصل کردہ اجزاءنمایاں طور پر دل کے نازک پٹھوں کیلئے باعث تقویت ہوتے ہیں، خون کی نالیوں کو مضبوط بناتے ہیں ۔
اس کی چھال دمہ کے علاج کے لئے یہ عمدہ دوا ہے۔ اس مرض کے لئے ارجن کی چھال خشک کرکے کوٹ کر پیس لی جاتی ہے پھر اسے چھان کر ڈھکن والی بوتل میں بند کرکے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ارجن کے قہوے کی اینٹی اوکسیڈنٹ صلاحیت کو انتہائی موثر پایا گیا ہے اور وہی اس کے بطور دوا انتخاب کی ذمہ دار ہے۔
ارجن کی چھال سے بنے قہوے کا استعمال چکنائی اور پروٹین کو رگوں میں جمنے نہیں دیتا اور خون کے رگوں میں دوڑتے پھرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔