امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا پوری "طاقت" سے جواب دیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا پوری

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے بدھ کے روز دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا پوری "طاقت" سے جواب دےا جائے گا، اب ٹرمپ کی دھمکیوں کے جوابات دینے کا وقت آچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے ایرانی صدر حسن روحانی سے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کے اس بیان کا "فیصلہ کن اور انقلابی" جواب دیا جائے جس میں امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ایران نے "بشار الاسد کی آمریت کو مضبوط کیا اور یمن میں جنگ کی قیادت کی"۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کے سامنے ہمارا فیصلہ کن موقف اس وقت سے شروع ہو چکا ہے اور امریکا کو آئندہ چند ماہ کے دوران درد ناک عملی جواب ملے گا۔
دوسری طرف امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے اپنے خطاب میں تہران اور پیونگ یانگ حکومتوں پر توجہ مرکوز رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی دولت اس وقت حزب اللہ کی کارروائیوں کیلئے خرچ ہو رہی ہے ۔
ایرانی صدر حسن روحانی بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ اپنے خطاب میں ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایرانی نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے تہران میں حالیہ نظام کو "قانونی دائرہ کار سے باہر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام "جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔