ایران مسلسل حوثی باغیوں کو تباہ کن ہتھیار فراہم کررہا ہے: امریکی نیوی کمانڈڑ

ایران مسلسل حوثی باغیوں کو تباہ کن ہتھیار فراہم کررہا ہے: امریکی نیوی کمانڈڑ

واشنگٹن:امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کیون ڈونیگن نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ نہ صرف ایران مسلسل حوثی باغیوں کی پشت پنا ہی کر رہا ہے بلکہ انھیں خطرناک ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔
امریکی بحریہ کے سینیئر افسر وائس ایڈمرل ڈونیگن نے پینٹاگون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی پابندیوں کے باوجود یمن کے شدت پسند حوثی باغیوں کو عرصہ دراز سے جدید ترین جنگی ہتھیار، بیلسٹک میزائل، ریمورٹ کنٹرول لانچنگ پیڈ اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیار وں کی فراہمی سمیت بارودی سرنگوں، بارودی کشتیوں اور بحری جہاز شکن میزائل سمیت عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیار باغیوں کو اسمگل کررہا ہے۔
ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو جنگی ساز وسامان کی فراہمی انسداد دہشتگردی کی عالمی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہےجبکہ شدت پسندوں کو ملنے والے ہتھیاروں سے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی با ر امریکا ایران پر یہ الزام عائد کر چکا ہے کہ ایران دہشتگردوں کی حمایت کیلئے سرگرم ہے ۔ اس کے علاوہ امریکاایران پر پابندیا ں لگانے کی بھی بات کررہا ہے جس کے جواب میں ایران بھی سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔