6ماہ سے قبل ملازمت چھوڑنے والوں پر پابندی عائد ہو سکتی ہے

6ماہ سے قبل ملازمت چھوڑنے والوں پر پابندی عائد ہو سکتی ہے

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانون کے مطابق 6 ماہ سے قبل ملازمت چھوڑنے والے ورکر پرایک سال کا ’’ملازمت بین‘‘عائد ہوسکتا ہے۔ 

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے آرٹیکل 1 کے مطابق کوئی بھی ملازم جس نے 6 ماہ کا پروبیشن پیریڈ مکمل نہ کیا ہواسے 1سال تک متحدہ عرب امارات میں کوئی بھی ملازمت نہیں مل سکتی ہے۔

تاہم آئین کے آرٹیکل 4 کے مطابق کوئی شخص بہت زیادہ قابلیت رکھتا ہو اور اس کی تنخواہ12,000درہم یا اس سے زیادہ ہووہ ملازمت کے بین اٹھانے کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔جب کہ اس سے کم تنخواہ کے حامل افراد پر ملازمت کا بین لاگو ہوگا۔اس دوران وہ کسی دوسری ملازمت کے لئے درخواست نہیں دے سکتے ہیں۔