سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر فحش مواد پھیلانا بڑ اجرم ہے

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر فحش مواد پھیلانا بڑ اجرم ہے

ریاض:سعودی عرب میں قانونی ماہرین نے عوام کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی پر مبنی مواد پھیلانا بلاشبہ ایک قانونی جرم ہے۔

سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے چاہےکسی اچھی خواہش اور نیت سے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے والا مواد پوسٹ کیا تو اسے سخت قسم کی قانونی کاروائی کا سامناہوسکتا ہے ۔  

جنسی ہراساں کرنے والا شخص اس وڈیو بنانے والے کےخلاف مقدمہ دائر کرسکتا ہےاور اسےسعودی عرب کے آئین میں دوسروں کو ’’بدنام‘‘ کرنے کے آرٹیکل کے مطابق سزا ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب کے قانون کے مطابق دوسروں کو بدنام کرنا قانونی طورپر ایک قبیح جرم ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں اس طرح کی وڈیوزبنانا جنسی طورپر ہراساں کرنے کےالزام کے خلاف ایک ثبوت ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کو سوشل میڈیاپر پوسٹ کیا جائے۔

لہٰذا اس طرح کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوسکتی ہے