بھارتی ریاست راجستھان میں جوڑے کو عریاں کر کے گھمانے اور مار پیٹ میں ملوث 18 افرادگرفتار

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں ایک جوڑے کو عریاں کر کے گھمانے اور مار پیٹ کرنے کے واقعے میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق راجستھان کے ضلع باسواڑا کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں گرفتاری ملزمان میں لڑکی کے والد، چچا اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کچرو اور مونیکا نامی نوجوان جوڑے کی محبت کی کہانی دو سال پہلے گجرات میں پروان چڑھی۔دونوں ضلع باسواڑا کے شبھوپرا گاو¿ں کے رہائشی ہیں لیکن ان دونوں کی برادری مختلف تھی۔پولیس انسپکٹر رویندر سنگھ نے بتایا کہ لڑکی کی شادی کی بات کہیں اور چلانے پر یہ دونوں فرار ہو گئے لیکن ان کے گھر والے انہیں واپس پکڑ لائے۔

مختلف ذات کے ہونے کی وجہ سے اسے گاو¿ں کی بدنامی سمجھتے ہوئے اور انہیں سزا دینے کے لیے عریاں کرکے گھمایا گیا۔اس دوران کچھ لوگوں نے ویڈیو بنائی اور اس کے وائرل ہونے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی۔پولیس انسپکٹر رویندر سنگھ نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد لڑکی کی رقم کے عوض شادی ایک اور نوجوان سے کر دی گئی