پوجا بھٹ علی عظمت کا جنم دن منانے لاہور پہنچ گئیں

پوجا بھٹ علی عظمت کا جنم دن منانے لاہور پہنچ گئیں

لاہور: بھارت کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ پوجا بھٹ واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئیں ہیں۔ پوجا بھٹ علی عظمت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گی اور دیگر فنکاروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

لاہور کے مختصر دورے میں بھارتی اداکارہ لاہور کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر بھی کریں گی۔ اس سے قبل پوجا بھٹ گزشتہ برس دسمبر میں لاہور آئیں تھیں اور نیو ایئر منانے کے بعد پوجا بھٹ واپس بھارت روانہ ہو گئیں تھیں۔