پشاور: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،دہشتگرد گرفتار

پشاور: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،دہشتگرد گرفتار

پشاور: کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو سی ٹی ڈی نے بنوں سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے دو راکٹ گولے اور دستی بم بھی بر آمد کیا گیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد ہارون کو بنوں کے علاقہ سرہ درگہ سے حراست میں لے لیا۔

ملزم کے قبضے سے دو راکٹ گولے اور ایک دستی بم بھی بر آمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر ناکارہ بنا دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں