گوجرانوالہ: بااثر شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،جواں سالہ لڑکی شدید زخمی

گوجرانوالہ: بااثر شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،جواں سالہ لڑکی شدید زخمی

گوجرانوالہ: تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ میں بااثر شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ  کردی جس کے نتیجے میں جواں سالہ لڑکی شدید زخمی،متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نوشہرہ ورکاں کے علاقہ میں بچوں کے ہمسایوں کی بیڑی سے بیڑ توڑنے کے تنازعہ پر بااثر شخص زاہد پٹھان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی ،فائرنگ سے بچوں کی پھوپو آصمہ ذخمی ہو گئی جیسے ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آصمہ بی بی کے اہلخانہ کے مطابق پانچ سالہ ثاقب اور چھ سالہ عاقب ہمسایوں کے گھر سے بیڑ توڑ رہے تھے کہ اس دوران مالکان مالک زاہد پٹھان طیش میں آگیا اور ان کے گھر داخل ہو کر فائرنگ شروع کردی جس سے آصمہ بی بی ذخمی ہو گئی اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مصنف کے بارے میں