پنجاب حکومت کا بیروزگار نوجوانوں کیلئے اورنج کیب اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بیروزگار نوجوانوں کیلئے اورنج کیب اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے اپنا روزگار اسکیم کے بعد ایک اور اورنج کیب اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس اسکیم کے حوالے سے فیصلہ کیا اور انتظامیہ کو اس حوالے سے تمام اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک کمیٹی بنا دی۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا اس کے علاوہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو فروغ دینے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں۔

کمیٹی دونوں پروگراموں کے بارے میں آئندہ چند روز میں حتمی تجاویز پیش کرے۔ انہوں نے کہا اس سکیم کے تحت ایک لاکھ گاڑیاں بیروزگار نوجوانوں کو دی جائیں گی اور اورنج کیب سکیم کا اجراء رواں برس کیا جائے گا۔اس سے پہلے  پنجاب حکومت نے اپنا روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو 50 ہزار گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا روزگار ملنے سے ہزاروں خاندانوں کی سماجی حالت بہتر ہوئی ہے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات مثبت ثابت ہو رہے ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں