کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کیلئے ہدایات جاری کر دیں

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کیلئے ہدایات جاری کر دیں

اوٹاوا:  کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت پاکستان کا سفر نہ کریں، ممکنہ سفری ہدایات اسلام آباد ایئرپورٹ پر حملے کے خطرے کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اپنے شہریوں کو پاکستان کا بلا ضرورت سفر کرنے سے روکنے کیلئے سفری ہدایات اور نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کینیڈین شہری، کوئٹہ، وزیرستان، آزاد کشمیر، واہگہ بارڈر، گلگت بلتستان، سوات، خیبر پاس اور دیگر حساس علاقوں کے سفر میں احتیاط کریں اور بلا ضرورت اس علاقوں اور مقام کا سفر نہ کریں۔

مصنف کے بارے میں