مشرف کی طرح نواز شریف کو بھی گھر بھیجیں گے: زرداری

مشرف کی طرح نواز شریف کو بھی گھر بھیجیں گے: زرداری

جھنگ: سابق صدر آصف علی زردای نے منڈی شاہ جیونہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہاں کے لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور فیصل صالح حیات کو دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ سابق صدر نے اعلان کیا کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلعہ فتح کرنا ہے اور شریفوں کو مٹانا ہے کیونکہ جس طرح مشرف کو گھر بھیجا اس طرح نواز شریف کو بھی بھیجیں گے۔

انہوں نے نواز شریف کو مخطاب کرتے ہوئے کہا آپ روٹیاں توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔ آپ مدینے جائیں یا لانڈھی جیل آئیں کھانا بھجواؤں گا۔ ہر طرف سے آپکے پیچھے لگ رہے ہیں جب تک نکال نہ دیں آپکے ہی پیچھے لگے رہیں گے۔

ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا یہ میرا پہلا جلسہ ہے میاں صاحب کے خلاف آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا کیونکہ انہوں نے قوم کا حق لوٹا ہے ہم ان سے حق واپس لیں گے۔ ہم نے قربانیاں دینے کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا لیکن ان لوگوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں