کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، مذہبی و سیاسی قائدین

کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، مذہبی و سیاسی قائدین

لاہور: مذہبی جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین پر گولیاں برسانے سے جدوجہد آزادی کشمیر کچلنا ممکن نہیں۔نریندر مودی کی اپنے وزراء اور دفاعی ماہرین سے میٹنگیں کسی کام نہیں آئیں گی۔ نام نہاد الیکشن ڈرامہ کی ناکامی نے پوری دنیا پر اصل صورتحال واضح کر دی۔ کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ ، حافظ عبدالغفارروپڑی، قاری یعقوب شیخ، مولانا سیف اللہ خالد، ابو الہاشم ربانی،انجینئر نوید قمر، حافظ طلحہ سعید ودیگر نے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علماء کرام اور دینی رہنمائوں نے خطبات جمعہ میں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کی مذمت کی اور مسلمانوںمیں فکری انتشارپیدا کرنے اور انہیں آپس میں لڑانے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

دفاع پاکستان کونسل و جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبااسلام آبادمیں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جتنا زیادہ ظلم کر رہا ہے تحریک آزادی اسی قدر مضبوط ہو رہی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں کے استعمال سے معصوم بچوں اور نوجوانوں کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں۔آج خواتین بھی بھرپور انداز میں جدوجہد آزادی میں حصہ لے رہی ہیں۔کشمیر کا ہر فرد انڈیا کے مقابلے میں میدان میں کھڑا ہے۔ بھارت سرکار نے نہتے کشمیریوں پر آٹھ لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج مسلط کر رکھی ہے۔انڈیا کشمیریوں پر مظالم ترک کرکے اپنی فوج مقبوضہ کشمیر سے نکالے وگرنہ اس کے بغیر خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام نوجوان نسل کے ذہنوں سے پاکستان کا مطلب کیا' لاالہ الااللہ کا نعرہ نکالنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ان کی پوری کوشش ہے کہ پاکستانی قوم کو فکری انتشارکا شکار اور ان کے اسلامی تشخص کو تبدیل کر دیا جائے۔اللہ کے دشمنوں کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پورے ملک میںتحفظ نظریہ پاکستان مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا جائے۔

جماعةالدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی نے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی ہر ممکن مددوحمایت کی ضرور ت ہے۔ حکومت پاکستان روایتی انداز چھوڑ کر کشمیر پاکستان کی شہ رگ والے قومی موقف پر کاربند رہے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مظلوم کشمیریوں کو غاصب بھارت سے آزادی دلانے کیلئے حکومت عوامی جذبات کی ترجمانی کرے۔

امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہاکہ کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔ خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مظلوم کشمیریوں کی غاصب بھارت سے آزادی کیلئے ہر ممکن کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ نے کہاکہ لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حاصل کیا گیا ملک اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ دشمنان اسلام کا ایجنڈا ہے کہ مسلمانوںکو آپس میں لڑا یا جائے اور طبقات کی کشمکش کا سلسلہ بڑھایا جائے تاکہ مسلمانوں کی وحدت اور یکجہتی کا خاتمہ ہو اور وہ متحد ہو کر سوچ نہ سکیں ۔اللہ کے دشمن مسلمانوں پر جنگیں مسلط کر کے مسلم معاشروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ہمیں بیرونی سازشوں کے خاتمہ کیلئے وہ افراد اور معاشرے تیار کرنا ہیں جو عمل و کردار میں پختہ ہوں۔

جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، انجینئر نوید قمر ،حافظ طلحہ سعید،مولانا غلام قادر سبحانی، مولانا بشیر احمد خاکی، علی عمران شاہین و دیگر نے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری مسلمان اگر پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں تو اسکے جواب میں پاکستان کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو انڈیا کے مظالم کے چنگل سے آزاد کروائے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی ہرممکن مددوحمایت جاری رکھیں گے۔

مصنف کے بارے میں