ایک سال کے دوران ایران میں 530 افراد کو پھانسی

ایک سال کے دوران ایران میں 530 افراد کو پھانسی

تہران: ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 530 افراد کو پھانسی دی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ریاست نے ملزمان پربغاوت اور دیگر الزامات کے تحت عدالتوں میں مقدمات چلائے۔ عدالتوں کی طرف ہونے والی سزاؤں کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ایرانی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران کرد اور عرب برادری کے 44 سیاسی کارکنوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں