ویرات کوہلی میدان میں گالیاں دینے سے باز نہ آئے

ویرات کوہلی میدان میں گالیاں دینے سے باز نہ آئے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورکی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی گالیاں دینے سے باز نہ آئے ۔نوجوان کھلاڑی ایشان کشن کو دوران میچ گیند چھوڑنے پر گالی دے ڈالی۔

گزشتہ روز آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات لائنز کو شکست تو دیدی مگر گجرات لائن کے کھلاڑی ایشان کشن نے ہدف کے تعاقب میں ایسی عمدہ بیٹنگ کی مخالف ٹیم کے پسینے چھوڑا دئیے اور ویرات کوہلی عادت کے ہاتھوں مجبور گالیاں دینے پر اتر آئے۔ایشان کشن ہدف کے تعاقب میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے بہترین چھکے بھی رسید کئے جو آر سی بی کے کپتان ویرات کوہلی کو بالکل بھی پسند نہ آئے اور یہ اندازہ اس وقت ہوا جب سری ناتھ اروند گیند کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک سلو بانسر پھینکا تو ایشان کشن نے اسے کھیلنے کے بعد چھوڑ دیا جس پر انہوں نے خود بھی افسوس کا اظہار کیا کیونکہ انہیں احساس ہو گیا تھا کہ یہ گیند بھی چھکا مارنے والی تھی۔

ویرات کوہلی نے آگے بڑھتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کو گالی دے ڈالی اور یہ پوری دنیا میں میچ دیکھنے والے افراد نے یہ سب دیکھا۔جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلے باز ایشان کشن نے اپنے سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی کی گالی کا جواب گالی سے تو نہ دیا البتہ انہوں نے اگلی گیند پر زوردار چھکا رسید کر کے ان کی بولتی بند کر دی اور ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اچھا کرکٹر اپنی زبان سے نہیں بلکہ کھیل سے جواب دیتا ہے۔