میاں نواز شریف تحقیقات کیلئے تیار ہیں ، خواجہ آصف

میاں نواز شریف تحقیقات کیلئے تیار ہیں ، خواجہ آصف

اسلام آباد: نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خوجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہر قسم کا ثبوت دیا جائے گا.میاں نواز شریف تحقیقات کیلیے تیار ہیں .پاکستان کی سب سے اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا ہے جے آئی ٹی کا لیول کیا ہوگا.

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحقیقات جب شروع ہوگی تو اس کو پورا کریں گے.ہم تمام سوالوں کے جواب دیں گے.انہوں نے کہا کہ بحیثیت ن لیگی کارکن میرے لیے نواز شریف کا رتبہ بہت بڑا ہے.عام آدمی میاں نواز شریف کی ذات پر اعتماد کرتاہے.میاں نواز شریف کے ورثےمیں جو جائیداد آئی اس کا وہ ٹیکس دے رہےہیں.پیپلزپارٹی اپنی عقل و دانش کے مطابق اپنی پوزیشن تبدیل کرتی ہے.وزیردفاع کا کہنا تھا کہ 2018 میں نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہوں گے.ہم معاشی ترقی کا سفر طے کررہےہیں جس میں مشکلات ضرور ہے.