اٹلی کی سابق حسینہ تیزاب سے کیے جانے والے حملے کے بعد پہلی بار ٹی وی پروگرام میں شامل

سابق حسینہ تیزاب سے کیے جانے والے حملے کے بعد پہلی بار ٹی وی پروگرام میں شامل

 اٹلی کی سابق حسینہ تیزاب سے کیے جانے والے حملے کے بعد پہلی بار ٹی وی پروگرام میں شامل

میلان: اٹلی کی 27 سالہ گسیشا نتارو پر رواں برس جنوری میں اپنے مرد دوست نے مبینہ طور پر تیزاب سے حملہ کیا، جس کے باعث ان کا چہرہ سخت متاثر ہوا۔گسیشا نتارو کو تیزاب حملے کے بعد ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں اس کے گزشتہ 3 ماہ کے دوران متعدد آپریشن کیے گئے۔

مقابلہ حسن میں منتخب ہونے والی گسیشا نتارو کا چہرہ جھلس چکا ہے، جب کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی بھی ختم ہوچکی ہے، ان کی آنکھ کا حال ہی میں آپریشن بھی کیا گیا۔گسیشا نتارو پر رواں برس جنوری میں مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ نے تیزاب چھڑک دیا تھا، جو اب جیل میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔سابق حسینہ پر مبینہ حملے کرنے والے شخص جورگی ایڈسن تیزاب حملوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

گسیشا نتارو نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری، وہ جلد ہی اپنا ایک میوزک البم لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔