پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار

واشنگٹن:  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ حاصل ہے پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہے امریکہ کے ساتھ دفاع اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کے خواہاں ہیں .

واشنگٹن میں ہیریٹج فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی دوستی اور شراکت داری کئی دہائیوں پر محیط ہے اسے مذید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں پاکستان امریکہ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں گذشتہ کچھ عرصے میں دونوں ملکوں کے درمیان بد اعتمادی رہی ہے پاکستان امریکہ کے ساتھ معمولی نوعیت کے اختلافات حل کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتا ہے امید ہے نئی امریکی انتظامیہ بھی ایسا ہی کرے گی.

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے ہم دہشتگردی کی جنگ جیتنے کے لیے نہایت پرعزم ہیں اور یہ جنگ جیت کر دکھائیں گے علاقائی اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو کسی بھی طرح سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا آپریشن کی وجہ سے 13لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ان میں سے 75فیصد لوگ واپس جا چکے ہیں باقی ماندہ بھی جلد واپس چلے جائیں گے پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیے ہیں ہم خطے میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں کیونکہ افغانستان کا امن پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے پاکستان 30لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کرتا رہا ہے۔