سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے بڑی تندیلی کا عندیہ دیدیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے بڑی تندیلی کا عندیہ دیدیا

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئیٹر نے عام صارفین کی ٹائم لائن پر تازہ واقعات سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹس، خبروں، تجزیوں اور آرٹیکلز کو سامنے لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ 

کمپنی کے مطابق صارفین کی ٹائم لائن پر سجیسٹڈ ریڈنگ (suggested reading) کے نام سے ایک نیا آپشن متعارف کرایا جائے گا،جس میں روز مرہ کے کسی بھی واقعے سے متعلق کی جانے والی بہترین ٹوئٹس، خبروں، تجزیوں اور مضامین کو تجویز کیا جائے گا۔یہ بلکل ایسے ہی ہے، جیسے اس وقت ٹوئیٹر کی ٹائم لائن پر دیگر افراد کو فالو کرنے کے لیے تجویز پیش کی جاتی ہے۔کمپنی کے مطابق ٹوئیٹر کے ماہرین اس منصوبے پر کئی عرصے سے کام کر رہے ہیں اور اسے صارفین کی دلچپسی کو نظر میں رکھ کر پیش کیا جا رہا ہے۔تاہم ٹوئیٹر نے یہ نہیں بتایا کہ تبدیلی عام صارفین کی ٹائم لائن پر کب کی جائے گی۔