یمن میں پر تشدد واقعات سے 8 ہزار 300 افراد ہلاک ہوچکے، عالمی ادارہ صحت

یمن میں پر تشدد واقعات سے 8 ہزار 300 افراد ہلاک ہوچکے، عالمی ادارہ صحت

صنعاء: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یمن میں مارچ 2015 ء سے اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 8 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ادارے کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق یمن میں 19 مارچ 2015ء سے 15 اگست 2017ء تک تشدد کے واقعات میں 8 ہزار 380 افراد ہلاک اور47 ہزار 741 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار صحت کے اداروں سے موصول سرکاری اعداد و شمار ہیں لہٰذا ہلاکتوں اور زخمیوں کی حقیقی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں جھڑپوں کے آغاز کے پہلے سال میں ہوئیں۔

مصنف کے بارے میں