اجے دیوگن اور میری اداکاری ایک جیسی ہے، عمران ہاشمی

اجے دیوگن اور میری اداکاری ایک جیسی ہے، عمران ہاشمی

اجے دیوگن اور میری اداکاری ایک جیسی ہے، عمران ہاشمی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنا موازنہ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اجے دیوگن سے کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکار اجے دیوگن اور میرے کام کرنے کا اندازملتا جلتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اداکار اجے دیوگن اور میری اداکاری کا انداز ایک جیسا ہے اورمجھے اجے کے ساتھ کام کرنے میں کوئی جھجک یا خوف محسوس نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ”بادشاہو“ متعدد اداکاروں پر مشتمل فلم ہے جس میں ہر کردار کا اپنا ایک مقصد ،ضرورت اور اہمیت ہے۔فلم ”بادشاہو“ میں اجے دیوگن ،عمران ہاشمی ،سنجے مشرا ،ودوت جموال ،ایلینا ڈی کروز اور ایشا گپتا شامل ہیں۔فلم یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔