گوگل میپ میں صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف

کیلیفورنیا: مایہ ناز سر چ انجن گوگل نے اپنی اہم ترین سروس ”گوگل میپ “ میں صارفین کیلئے سوال جواب کا نیا فیچر متعارف کرادیا گیا۔ اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی جگہ کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوگل میپ میں متعارف کرائے گئے اس نئے فیچر سے صارفین کو جس جگہ کی معلومات چاہیئے ہوگی وہ اپنا سوال گوگل میپ میں نمایاں ہوئے سوال جواب والے فیچر میں لکھ دیں۔ اسی جگہ کی انتظامیہ کی جانب سے فوری جواب دے دیا جائے گا، جس کے بعد صارفین کو نوٹی فیکیشن کے ذریعے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔صارفین کے سوال کا جواب کوئی دوسرا صارف بھی دے سکتا ہے جسے اس سوال کا جواب معلوم ہو۔گوگل میپ میں سوال جواب کا فیچر فی الحال اینڈ رائڈ صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے تاہم اسے جلد آئی او ایس سسٹم میں متعارف کیا جائے گا۔