بجلی 3 روپے 60پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

بجلی 3 روپے 60پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد:سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت 3روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6 ارب 83 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے نے نیپرا نے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے ہوگا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے گا اور نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کو 18 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

مصنف کے بارے میں