عامر خان کیلئے ان کی والدہ نے کونسی لڑکی پسندکی تھی؟

ممبئی:بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی پہچانی معروف اداکارہ ساکشی تنور ‘کہانی گھر گھر کی’اور ‘بڑے اچھے لگتےہیں’جیسے سپُر ہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا کر لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔اور اب انہیں بولی وڈ کے پرفیکٹ خان کے ساتھ فلم ‘دنگل ‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے۔فلم میں ساکشی عامر خان کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں ،اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ “عامر خان کے ساتھ کام کرنا ایسا ہے جیسے آپ کا کوئی دیرینہ خواب پورا ہوجائے۔”

انہوں نے فلم میں کردار ملنے کے حوالے سے کہا کہ جب مجھے عامر خان کے ساتھ فلم “دنگل”میں مرکزی کردار کیلئے کال آئی تو میرا پہلا ردعمل تھا”کوئی مذاق ہے کیا۔”لیکن یہ سچ تھا مجھے آڈیشن کیلئے بلا یا گیا ،اس کے بعد مجھے دوبارہ کال آئی اور کہا گیا کہ عامر خان مجھ سے ملنا چاہتے ہیں ،ان سے ملنے کے بعد میں گھر گئی اور مجھے “عامرسر”کا پیغام موصول ہوا جس کے بعد میں نے انہیں کال کی اور انہوں نے مجھے کہا”ویلکم ٹو دنگل”،یہ لمحہ میرے لئےبہت خاص تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ اس کردار کیلئے میں ان کی والدہ کی پسند ہوں.

مصنف کے بارے میں