پی ایس ایل فائنل:پنجاب کے بڑےسر جوڑ کر بیٹھ گئے

 پی ایس ایل فائنل:پنجاب کے بڑےسر جوڑ کر بیٹھ گئے

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی کو فول پروف کیسے بنایا جائے ؟ پنجاب کے بڑے آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے ، وزیراعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ۔  اجلاس میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات  کے مطابقوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام اور صوبائی انتظامیہ کے افسران شرکت کریں گے۔وزیراعلیٰ اجلاس میں پی ایس ایل کے فائنل کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر حتمی منظوری دیں گے۔

مصنف کے بارے میں