ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ، آپریشن ملتوی، مریض خوار

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ، آپریشن ملتوی، مریض خوار

لاہور:  سروسز اسپتال لاہور میں محکمہ اینٹی کرپشن اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے کے بعدچھوٹے ڈاکٹرزڈھٹائی پر اتر آئے۔ ینگ ڈاکٹرز نے پہلے کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹر کو پولیس کی حراست سے چھڑا لیا پھرصوبے بھر میں ہڑتال کر دی، آپریشن ملتوی کردیئے گئے،فیصل آبادمیں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہوگیا۔ 

ینگ ڈاکٹرز نےسابق صدر پر 2کروڑروپے کی کرپشن کا الزام لگا دیا، اینٹی کرپشن یونٹ نے گرفتاری کیلئے لاہور کے سروسز اسپتال پر چھاپہ مارا تو ینگ ڈاکٹر بپھر گئے۔
ڈاکٹر عاطف چودھری کونہ صرف پولیس کی حراست سے زبردستی چھڑا لیا بلکہ ہڑتال بھی کر دی۔
لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند  رہی، آپریشن ملتوی ہوگئے اور مریض خوار ہونے لگے۔بے بس لواحقین دہائی دیتے نظر آئے۔
فیصل آبادالائیڈاسپتال کی ایمرجنسی بندہونے سے ایک مریض کی جان چلی گئی۔ ملتان اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں بھی مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
مسیحاؤں کا مطالبہ ہے کہ پہلے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ورنہ مریض یونہی خوار ہوتے رہیں گے ۔
ینگ ڈاکٹرز آئے روز ہڑتال کرکے اپنے پیشے کا تقدس پامال کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی زندگی بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔سوال یہ ہے کیا ینگ ڈاکٹرز قانون سے بالاتر ہیں۔

مصنف کے بارے میں