پنجاب پولیس فول پروف سکیورٹی کے نام پر عوام کو فول بنانے لگی

 پنجاب پولیس فول پروف سکیورٹی کے نام پر عوام کو فول بنانے لگی

فیصل آباد: تعلیمی اداروںکو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے کی قلعی کھل گئی،فیصل آباد میں ڈویژنل پبلک اسکول پر مامور اہلکار اپنی بندوق سے بھی غافل نظر آئے، کوئی اونگھتا پایا گیا تو کوئی موبائل فون میں گم تھا. 

فیصل آباد کے ڈویژنل پبلک اسکول پر تعینات پولیس اہلکارتو اپنی بندوق سے بھی غافل نظر آئے۔ حساس اداروں نے چند روز قبل ڈی پی ایس پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا۔
انتباہ کے باوجود اسکول میں تعینات کسی اہلکار نے دوران ڈیوٹی گشت کی زحمت نہ کی۔ کوئی اونگھتا پایا گیا تو کوئی موبائل فون میں گم تھا۔
پولیس کے اعلیٰ افسران تو ایک طرف اسکول کے پرنسپل تک نے سکیورٹی انتظامات کے معائنے کی زحمت نہ کی۔
دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں پنجاب پولیس کی قربانیوں سے انکار ممکن نہیں لیکن سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی غفلت کیا سہولت کاری کے زمرے میں نہیں آتی۔

مصنف کے بارے میں