عمران خان کا سنسنی خیز دعویٰ،پاناما کیس میں فتح کا یقین ظاہر کر دیا

عمران خان کا سنسنی خیز دعویٰ،پاناما کیس میں فتح کا یقین ظاہر کر دیا

اسلام آباد: عمران خان نے پاناما کیس میں فتح کا یقین ظاہر کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اداروں پر نوازشریف کا قبضہ ہے۔ انصاف کیلئے سپریم کورٹ کی طرف نہ دیکھیں تو کس کی طرف دیکھیں، حکومتی اراکین کے خفیہ رابطوں کا انکشاف بھی کر دیا۔
کپتان نے  وفاقی حکومت پر تابڑ توڑ باؤنسرکرتے ہوئے کہا اداروں پر مسلم لیگ ن کا قبضہ ہےوزراءسرکاری تنخواہ پر شریف خاندان کی نوکری کر رہے ہیں۔
پاناما کیس میں فتح کا یقین ظاہر کر دیا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے کے شک کا اظہار بھی کر دیا۔ کہا کہموٹو گینگ کے پاس کہنے کو اب کچھ نہیں،، یہ جب بھی ہار رہے ہوتے ہیں تو ڈنڈا اٹھا لیتے ہیں۔انہوں نے پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کے فیصلے کی حمایت کی اور اعتراف کیا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف مکمل کامیاب نہیں ہوئی لیکن ہم نے بہت کچھ سیکھا ضرور ہے۔

مصنف کے بارے میں