پاکستان نے افغانستان کی فراہم کردہ دہشتگردوں کی فہرست مسترد کردی

پاکستان نے افغانستان کی فراہم کردہ دہشتگردوں کی فہرست مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی جانب سے فراہم کردہ دہشتگردوں کی فہرست مفروضوں پر مبنی قرار دے کر مسترد کر دیا۔ لسٹ میں شامل دہشت گردوں میں سے اکثر انجام کو پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی افغانستان میں ہی چھپے ہیں، آپریشن میں پاکستان نے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیے۔

پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ نہیں،،،حکومت نےافغانستان پر واضح کر دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان حکومت کی فراہم کردہ فہرست میں شامل دہشت گردوں میں سے بیشتر مارے جا چکے ہیں۔
باقی دہشت گردافغانستان میں ہی ہیں، افغان حکومت نے مفروضوں پر مبنی لسٹ بھیجی جس کا باضابطہ جواب جلد دے دیا جائے گا۔
افغان حکومت کو صاف بتایا جائے گا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی تربیت دینے والا کوئی کیمپ نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران شرپسندوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیے گئے، افغانستان کو مشورہ دیا جائے گا کہ دہشت گردی اور بارڈر منیجمنٹ میں سنجیدگی سے تعاون کرے۔

مصنف کے بارے میں