سپر لیگ کاسپرفائنل،ٹکٹوں کی فروخت کی تیاری شروع

سپر لیگ کاسپرفائنل،ٹکٹوں کی فروخت کی تیاری شروع

لاہور: لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو فائنل کےانعقاد کے حتمی فیصلے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کی تیاری شروع کر دی گئی ،ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری سے شروع کر دی جائے گی۔قیمت 500رو پے سے 12000ہزار روپے تک ہوگی ۔

سپر لیگ کا سپر فائنل ، قذافی سٹیڈیم میں ہوگی پھر سے چوکوں اور چھکوں کی بارش، 5مارچ کو ہونیوالے فائنل معرکے کیلئے ٹکٹس ملیں گی 25فروری سے۔ 
سب سے کم قیمت کی ٹکٹ ہوگا جنرل سٹینڈکاجو 500 روپے میں ملے گا جبکہ سب سے مہنگا ٹکٹ ہوگا کالج اینڈ پر بنائے گئے نئے سٹینڈ کا جس کی قیمت 12,000 روپے ہو گی۔سعید انور اور سرفراز نواز اسٹینڈ کی ٹکٹ کی قیمت قدرے کم ہوگی۔ 
فائنل کے روز سیکورٹی کے باعث نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر سیل ہوگا۔ذرائع کے مطابق 27ہزار افراد کی گنجائش والے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے کوئی فری ٹکٹ اور پاس جاری نہیں کیا جائیگا۔