گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشن سے نظر ٹیسٹ کریں

سان فرانسسکو: نظر ٹیسٹ کرنے کیلئے اب آپ کو کسی سپسشلسٹ کے پاس جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ماہرین نےایک ایسی خردبینی نلکی اورموبائل ایپ ایجاد کی ہے جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنی آنکھوں کی صحت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

اس  ایجاد کے لیے کِک اسٹارٹر ویب سائٹ پر چندہ مہم جاری ہے۔ 29 ڈالر کی قیمت میں ایک خردبینی نلکی اور ایپ فراہم کی جاتی ہے۔ نظر ٹیسٹ کرنے کے لیے ایپ آن کریں اور نلکی کے سرے پر کچھ دیر کے لیے آنکھ کھول کررکھیں تو ایپ کسی ڈاکٹر کی طرح آپ کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کرتی ہے۔

گھر بیٹھے نظر ٹیسٹ کرنے کی اس ویب سائٹ سے آپ کبھی بھی اور کہیں بھی اپنی نظر ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں نظر ٹیسٹ کرانے کے لیے لوگوں کو بھاری فیس ادا کرنا ہوتی ہے اور غریب ممالک کے دوردراز علاقوں میں یہ سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسی لیے آئی کیو ایپ ہرطرح سےلوگوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔