بے اولاد جوڑوں کیلئے اہم ترین فیصلہ

بے اولاد جوڑوں کیلئے اہم ترین فیصلہ

بے اولاد جوڑوں کیلئے اہم ترین فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے طریقہ کار کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے علاوہ دیگر طریقے غیر شرعی ہوں گے۔وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمد خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شرعی عدالت کی جانب سے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کو جائز قرار دیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق شادی شدہ جوڑے کے علاوہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے دیگر طریقے غیرشرعی ہوں گے اور حکومت کو غیرشرعی طریقہ اختیار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے.

وفاقی شریعت عدالت نے اس حوالے سے حکومت کو 15 اگست تک قانون سازی بھی کرنے کا حکم دیا ہے۔