بھارت نے 460 ٹینک پاکستانی سرحدوں پر پہنچانے کا فیصلہ کر لیا

بھارت نے 460 ٹینک پاکستانی سرحدوں پر پہنچانے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان سے منسلک مشرقی اور شمالی سرحدو ں پر ٹینک 460نیءٹینک تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے نئے روسی ٹینکوں T.90 کو پاکستان سے منسلک سرحدوں پر پہلی لائن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یاد رہے بھارتی فوج کا یہ فیصلہ پاکستانی کی طرف سے ایٹمی حملے کی دھمکی کے بعدسامنے آیا ہے، دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بھارت کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرئن پالیسی کا حصہ ہے۔یہ ٹینک خاص طور پر روس سے درآمد کئے گئے ہیں اور یہ پہلے تعینا ت بشما ٹینکوں کے ساتھ شامل ہونگے، یہ ٹینک راجھستان اور پنجاب کی سرحد پر موجود ہونگے۔
T.90بھارتی فوض کا تیز ترین اور اہم جنگی ٹینک ہے اس نئے ٹینک میں رات کو دیکھنے کی طاقت اور اسکے ساتھ بھارت یہ ٹینک روس کے تعاون سے بھارت میں ہی بنا رہا ہے۔۔
واضح رہے بھارت کی فوج کے نئے آرمی چیف پبن راوت یہ اعلان کر چکے ہیں کہ پاکستانی سرحدوں پر ابھی کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن پر عمل درآمد کر رہا ہے۔اسکے جوات میں پاکستانی قیادت نے اعلان کیا تھا کہ ایسی صورت میںبھارتی افواج کو پاکستانی کی طرف سے سمارٹ ایٹمی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔