پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا چوتھا ون ڈے کل ہو گا، گرین کیپس فتح کیلئے پر امید

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا چوتھا ون ڈے کل ہو گا، گرین کیپس فتح کیلئے پر امید

سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز میں فائٹ بیک کا عزم لیے سڈنی پہنچ گئی ہے.  گرین کیپس آج بھرپور ٹریننگ کریں گے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے کل  اتوار کو ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں کبھی ہوم ٹیم حاوی ہوئی تو کبھی ٹیم پاکستان بازی مار گئی ،لیکن سیریز میں ابھی پلڑا ہوم ٹیم کا بھاری ہے جسے دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے اتوارکو سڈنی میں ہوگا،گرین کیپس صبح کے سیشن میں ٹریننگ کریں گے ۔اظہر علی ٹیم کے ساتھ ہیں اورہلکی پھلکی ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔