ہندوستان میں کسی بھی چیز کا نام بھی سیاستدانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے، رشی کپور پھر میدان میں آ گئے

:اپنے متنازعہ اور تنقیدی بیانات سے ہمیشہ بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں اِن رہنے والے رشی کپور نے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں کسی بھی جگہ اور چیز کا نام سیاست دانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے ،اس ملک میں دوسری ہستیاں موجود ہیں جنہوں نے ملک کے لئے سیاست دانوں سے زیادہ اہم خدمات سرانجام دی ہیں ۔

ہندوستان میں کسی بھی چیز کا نام بھی سیاستدانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے، رشی کپور پھر میدان میں آ گئے

جے پور:اپنے متنازعہ اور تنقیدی بیانات سے ہمیشہ بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں اِن رہنے والے رشی کپور نے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں کسی بھی جگہ اور چیز کا نام سیاست دانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے ،اس ملک میں دوسری ہستیاں موجود ہیں جنہوں نے ملک کے لئے سیاست دانوں سے زیادہ اہم خدمات سرانجام دی ہیں ۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق گذشتہ سال بھارت کی اہم شاہراؤں ،ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں کے نام گاندھی خاندان کے نام پر رکھے جانے پر کڑی تنقید کر کے پورے انڈیا میں ایک نیا تنازعہ پیدا کرنے والے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے ایک بار پھر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کسی بھی چیز کا نام ملکی سیاستدانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے،اس دیش میں ایسی کئی دوسری ہستیاں بھی موجود ہیں جنہوں نے ملک کے لئے سیاست دانوں سے زیادہ اہم اور بہتر خدمات سرانجام دی ہیں۔

جے پور میں ’’جشن ادب فیسٹیول ‘‘ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رشی کپور کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کسی بھی چیز کا نام سیاستدانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے،میں یہ بات اور مطالبہ شروع سے ہی کرتا آیا ہوں ،بھارت میں ایسی کئی ہستیاں ہیں جن کا اس ملک کی بہتری میں بھاری شیئر ہے اور انہوں نے سیاست دانوں سے زیادہ بہتر خدمات سرانجام دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیا ہم لتا منگیش کر،جیا ریڈی اور ٹاٹا کی خدمات کو نظر انداز کر سکتے ہیں ؟ہم کیوں نہ بھارت کی اہم عمارتوں ،شاہراؤں اور قیمتی ڈھانچوں کو سیاسی شخصیات سے منسوب کرنے کی بجائے ملک کے اصل ہیروز کے ناموں پر رکھیں۔