کھانسی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے چاکلیٹ کھائیں

کھانسی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے چاکلیٹ کھائیں

لندن :سردی کا موسم ہے اور اگر آپ کھانسی کا شکار ہیں تو  اس سرد موسم میں اس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے  طب کے ماہرین نے  چاکلیٹ کو مفید قرار دے دیا ہے۔ برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ گلے کی خراش میں شہد سے بھی زیادہ کار آمد ہے۔

 نئی طبی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ چاکلیٹ کھانسی کی تکلیف کی صورت میں گلے کی خراش کو سکون پہنچانے میں شہد سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کوکا پر مبنی کھانسی کی ادویات اس مرض کے خاتمے کیلئے زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہیں۔ قبل ازیں برطانوی کالج کی تحقیق میں پتہ چلا تھا کہ چاکلیٹ میں ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کھانسی روکنے میں روایتی ادویات کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ ماہرین نے زور دیتے ہوئے اپنی نئی تحقیق کے نتائج کو بالکل درست قرار دیا ہے۔