طوطا ایک پراسرار قتل کا چشم دید گواہ بن گیا

طوطا ایک پراسرار قتل کا چشم دید گواہ بن گیا

مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص کے قتل کے مقدمے میں یہ امر سامنے آیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے مقتول کو پانچ بار گولی ماری اور اس واقعے کو بظاہر ایک طوطے نے دیکھا تھا۔گلینہ ڈورم نے اپنے شوہر مارٹن کو سنہ 2015 میں اپنے پالتو طوطے کے سامنے گولی ماری تھی۔ اس سے قبل انھوں نے اسی گن سے خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔

مارٹن کی سابقہ بیوی کے مطابق طوطے نے مقتول کی آواز میں یہ نقل کرتے ہوئے کہا ’ڈونٹ شوٹ‘ یعنی گولی مت چلاؤ۔طوطے کا نام بڈ ہے جو افریقی نسل سے تعلق رکھتا ہے اور اس کو عدالتی کارروائی میں شامل نہیں کیا گیا۔عدالت نے عدالتی کارروائی کے پہلے دن 49 سالہ گلینہ ڈورم کو فرسٹ ڈگری کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔

ڈورم کی سابقہ بیوی کرسٹینا کیلر نے اب ان کے پالتو طوطے کو اپنے پاس رکھ لیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ طوطا قتل کے واقعے کی رات کی بات چیت کو دہراتا ہے۔ ان کے خیال میں اس دن آخری بات یہی ہوئی تھی کہ مت مارو۔

ڈورم کے والدین بھی ان کی رائے سے متفق ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ ممکن ہے طوطے نے ان دونوں میاں بیوی کے جھگڑے کو سنا ہو۔ان کے والد نے مقامی میڈیا کو حادثے کے وقت بتایا کہ ’میرا ذاتی خیال ہے کہ اسے وہ یاد ہے اور وہ یہ کہہ رہا ہے۔

پراسیکیوٹر نے ابتدا میں طوطے کی جانب سے بولے جانے الفاظ کو عدالت میں قتل کے مقدمے میں بطور ثبوت پیش کیا جائے تاہم بعد میں ایسا نہیں کیا گیا۔وکلا کے مطابق طوطے کو عدالت میں لانا اور بطور گواہ مقدمے میں شامل کرنا درست نہیں ہوگا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں