چاند سے پہلی بار گرد و خاک لانے والا بیگ 18 لاکھ ڈالر میں نیلام

چاند سے پہلی بار گرد و خاک لانے والا بیگ 18 لاکھ ڈالر میں نیلام

نیویارک: امریکی خلا باز نیل آرمسٹرانگ نے چاند پر پہنچ کر پہلی بار چاند کی گرد و خاک کے نمونے جمع کرنے اور زمین پر لانے کے لیے جو بیگ استعمال کیا تھا وہ نیو یارک میں ایک نیلامی میں 18 لاکھ ڈالر  (189567000 روپے)میں فروخت ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کسی بھی طرح کی آلودگی سے محفوظ رکھنے والے اس بیگ کا تعلق1969ءکے اپالو 11 خلائی مشن سے ہے جسے سوتبی کے نیلامی گھر میں ایک گمنام شخص نے خریدا۔سفید رنگ کے اس بیگ میں چاند سے لائی گئی چھوٹی چھوٹی کنکریاں اور گرد غبار اب بھی اسی طرح موجود ہے۔

اپالو مشن 11 میں سے صرف یہی ایک بیگ ایک ذاتی شخص کی ملکیت میں تھا اور اس حوالے سے عدالت میں ایک مقدمہ بھی چلا کہ آخر اس کا اصل مالک کون ہے اور عدالتی فیصلے کے بعد ہی اس کی نیلامی ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں