10ارب روپے ہرجا نہ کیس ، عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

 10ارب روپے ہرجا نہ کیس ، عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید وقت فراہم کردیا گیا۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر بے بنیاد الزام عائد کرکے قوم کو گمراہ کیا، جبکہ سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے شہباز شریف کی کردار کشی کی گئی۔

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عمران خان کو 21 اگست کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ عمران خان نے اپریل 2017ءمیں الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔

10 ارب روپے کی پیشکش کے اس الزام پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں,