لاہور: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مقدے ”پاناما کیس “ کا فیصلہ آج محفوط کر لیا گیا ہے۔ جہاں اس فیصلے کا پوری پاکستانی قوم کو بے صبری سے انتظار ہے تو وہی جواری بھی اپنا کاروبار چمکانے کیلئے سر گرم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے جواریوں نے وزیر اعظم کی نااہلی کو فیورٹ قرار دیدیا۔نااہلی ریٹ 40 پیسے مقرر ، نیب کو ریفرنس بھجوانے کا ریٹ ایک روپیہ 60 پیسے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں فیصلہ کا ریٹ 2روپے 70 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔