کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر بچہ جاں بحق

کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر بچہ جاں بحق

کراچی: کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین پولیس اہلکاراور بچہ جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) قمر دین، کانسٹیبل بابر علی اور امجد کے ناموں سے ہوئی، جبکہ لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

گشت پرمامور عوامی کالونی تھانے کے پولیس اہلکار موبائل نمبر ایس پی 53 اے میں موجود تھے، نامعلوم موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بچہ بھی جاں بحق ہوا، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرا ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں نےجیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں جو کہ ان کی پولیس موبائل میں موجود پائی گئیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ  آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں