امریکا کا پاکستان کو فوجی امداد کی مد میں بقایا 35 کروڑ ڈالر نہ دینے کا فیصلہ

امریکا کا پاکستان کو فوجی امداد کی مد میں بقایا 35 کروڑ ڈالر نہ دینے کا فیصلہ

واشنگٹن:  امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو سال 2016 کے لئے مختص کی گئی فوجی امداد کی مد میں باقی رہ جانے والی 350 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی جانب سے کانگریس کو دی جانے والی وضاحت کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو فوجی امداد کی مد میں مختص رقم ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ اسلام آباد نے 2016 میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن ایکٹ کے مطابق کارروائی نہیں کی۔پینٹاگون کی جانب یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی سرحد سے افغانستان پر حملے کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے اسلام آباد پر دباؤ بڑھانے کا سوچ رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں