سرفراز احمد نے معذور فین کو شرٹ تحفے میں دے دی

سرفراز احمد نے معذور فین کو شرٹ تحفے میں دے دی

کراچی : چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے قومی ہیرو سرفراز احمد کے گھر شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، آج صبح سویرے ایک معذور فین اپنے ہیرو سے ملنے انکے گھر کے باہر پہنچ گیا ۔

سماءٹی وی کے مطابق کراچی کا رہائشی فواد نامی معذور نوجوان اپنے ہیرو سرفراز احمد سے ملنے انکے گھر پہنچ گیا جسے دیکھ کر سرفراز احمد گھر سے باہر آئے اور اس سے ملاقات کی ۔ سرفراز احمد نے اسے گلے لگایا اور اپنی ٹی شرٹ تحفے میں دیدی ۔
سرفراز احمد سے ملنے کیلئے آنے والا معذور نوجوان قومی کپتان کو اپنے سامنے دیکھ کر بے حد خوش ہوا جسے شرٹ ملنے پر ساتھ آئے لوگوں نے مبارکباد بھی دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔